وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے استقبال کیا

*وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے*

ریاض کے رائل ائیر پورٹ پر ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر عزت مآب شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان سپریم کوارڈینیشن کونسل عزت مآب محمد بن مزیاد آل-تویجری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات*

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت

ملاقات میں دونوں اطراف سے معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

جناب آل تجویری اور ان کے وفد نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی حکومت اور کمپنیوں کی طرف سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا

سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے بعد پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے: جناب آل تویجری

جنگی بنیادوں پر پاکستان میں سرمایہ کاری پر کام شروع کر دیا ہے، جس میں سرکاری اور نجی سیکٹر دونوں کی سرمایہ کاری شامل ہے: جناب آل تویجری

سعودی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اہم وفد انتہائی کم وقت میں پاکستان کا دورہ کرے گا : جناب آل تویجری

جناب آل تجویری جو کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے انچارج بھی ہیں نے وزیراعظم کو ویژن 2030 کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا

چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں : جناب آل تجویری

سعودی ویژن 2030 کے تحت پاکستانی افرادی قوت و سرکاری افسران کو تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن مدد کریں گے : جناب آل تویجری

ملاقات میں وزیر اعظم کو سعودی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

ہم پاکستان کی گورننس اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے سعودی حکومت کی کامیاب اصلاحاتی پالیسی کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں : وزیراعظم

پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں : وزیراعظم کی گفتگو

پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں : وزیراعظم

سعودی وزیر خارجہ کی زیر قیادت وفد کی پاکستان آمد کے دوران سعودی عرب کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہوئی : وزیراعظم

سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ہوئی پیشرفت پر برق رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم

پاکستانی عوام کے دل میں خادم الحرمین الشریفین عزت مآب سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے لیے بے پناہ عزت و احترام ہے : وزیراعظم

وزیراعظم نے اپنے پر تپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں