سیکورٹی فورسز اور لکی مروت پولیس نے مشترکہ اپریشن 2 دہشت گرد ہلاک 3 زخمی بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برامد

سیکورٹی فورسز اور لکی مروت پولیس نے وانڈہ ظریف والا تا شیخ بدین کی پہاڑیوں میں مشترکہ اپریشن کیا ہے جس میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین کے زخمی ہوئے ہیں زخمی دہشتگردوں کی گرفتار کے لیے سرچ اپریشن جاری ہےبھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برامد کر لیا گیا ہے

لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسز کا لکی مروت ڈیرہ اسماعیل کے ساتھ منسلک سرحدی پہاڑی سلسلہ وانڈہ ظریف والا پہاڑ اور شیخ بدین کی پہاڑی سلسلہ میں دس 10,مئی کے شام 08 بجے شروع ہونا والے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ اپریشن کا آغاز کیا گیا جوکہ 36 گھنٹوں تک جاری رہا ،اپرہشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن کیا جوکہ دو دن جاری رہا اپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگیے اور تین دہشت گردوں کی زخمی ہونے اطلاعات ہے جنکی گرفتار کرلیے علاقے میں سرچ اپریشن جاری ہے واضع رہے ہلاک دہشت گرد ،ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں اور پولیس حملے میں بھی لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ اور بارود بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیمTTP سے ہے جنکی شناخت کی جاری ہے۔شر پسندوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں