آزاد کشمیر میں احتجاج کا دوسرا روز کاروبار زندگی مفلوج بھارت میں شادیانے زرداری کی صدارت میں اجلاس شہباز شریف کو بھی ہوش آگیا آزاد کشمیر حکومت سے احتجاج کرنے والوں کے مزاکرات ناکام انٹرنیٹ سروس کی بندش

*وزیراعظم شہباز نے آزاد کشمیر کے معاملے پر کل اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا*

اجلاس میں آزاد کشمیر وزیراعظم سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے،ذرائع

وفاقی وزیر کشمیر امور امیر مقام ،وزیر توانائی ،وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شرکت کریں گے ،ذرائع

اجلاس میں آزاد کشمیر معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی

کل کے اجلاس میں اہم فیصلے
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد کی ملاقات

تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں، صدر مملکت

سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے تاکہ دشمن عناصر حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں، صدر مملکت

وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعات سے آگاہ کیا

آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی شکایات پر وزیر اعظم پاکستان سے بات کروں گا، صدر مملکت

صحت، تعلیم، سیاحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے، صدر مملکت

صدر مملکت کا دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کا آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت کا پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا بھی اظہار

صدر مملکت کی حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم پارٹی اجلاس،

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور

بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت، پارٹی صدر کی پنجاب میں تنظیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ملک بہتری کی طرف گامزن،کشمیر سمیت انتشار اور عدم استحکام کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پرپاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیر کے وفد کی وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت کشمیر کونسل اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس

وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت اجلاس میں آذاد کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی غور

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں کشمیر کی سینئر قیادت نے ملاقات کی

اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر بھر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

ملاقات میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر ،سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سیکرٹری جنرل چودھدری طارق فاروق ، نائب صدور چوہدری محمد عزیز ، ڈاکٹر نجیب نقی ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الخالق وصی، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی نے شرکت کی

اجلاس میں متفقہ طور اتفاق کیا گیا کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں بھر پور کردار کرینگے اور ایکشن کمیٹی والوں سے بات چیت کی جائے گی

وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کو مسئلہ کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئیے۔

کشمیریوں کے مسائل کو اپنا سمجھتے ہیں اور ہم سے جو بھی ہوسکتا ہے مثبت کردار ادا کرینگے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر

اجلاس میں آزاد جموں کشمیر حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

بعد ازاں اجلاس میں شہید ہونے والے پولیس آفیسر اے ایس آئی عدنان قریشی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا،

اجلاس میں شہید ہونے والے اے ایس آئی کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

لاہور ،استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم پارٹی رہنماؤں کے خصوصی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی،معاشی و عمومی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا

پارٹی کی طرف سے حکومت کی حمائیت جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ملک بہتری کی طرف گامزن ہو رہا ہے اوران حالات میں انتشار اور عدم استحکام کی مکمل حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

اجلاس میں حالیہ ضمنی انتخابات میں پنجاب میں آئی پی پی کی واضح کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا گیا اور مستقبل میں مزید بہتری کے لئے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات کیلئے گراس روٹ لیول پر تیاریاں شروع کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے منتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی ایوان میں عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کریں اگرچہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا رحجان حوصلہ افزا ہے لیکن شہریوں کو مزید ریلیف دینا ہوگا تاکہ اُن کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات پر زور دیا گیا،پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لئے مربوط حکمت عملی کی تجویز پیش کی گئی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارٹی صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی بھرپور حمائیت کا یقین دلایا اوراس توقع کا اظہار کیا گیا کہ عبدالعلیم خان ماضی کی طرح آئندہ بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور پارٹی کے مفادات کوہمیشہ ترجیح دیں گے۔

اجلاس میں سینئر سیاسی رہنما اسحاق خان خاکوانی، غلام سرور خان، ہمایوں اختر خان، صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان، سردار ایاز خان نیازی، ممبرا ن قومی اسمبلی عون چوہدری، انجینئر گل اصغر بھگور اور ڈاکٹر منزہ حسن، ممبران پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور سارہ احمد نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان میاں خالد محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،تسکین خاکوانی، ڈاکٹر عروج گیلانی،نعمان لنگڑیال،فرخ ممتاز مانیکا، نوریز شکور، امیر حیدر سنگھا، یاور کمال، چوہدری ظہیر الدین، چوہدری عبدالرؤف، ہارون عمران گل، سید گل آغا،نوشیر مان اور ملک زمان نصیب نے شرکت کی

شرکاء نے پارٹی کی تنظیمی صورتحال، ماضی کے تجربات، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اشتراک اور مختلف اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کی اور اس امر پر اتفاق ہوا کہ ہم سب ساتھیوں کو مل کر سیاسی سفر جاری رکھنا ہے اور مضبوط بیانیہ کے ساتھ آئندہ کے انتخابی میدان میں اترنا ہوگا۔

اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق ہوا کہ آئندہ ایک ہفتے میں پنجاب کے تمام اضلاع سے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹری کے نام تجویز کر دیے جائیں گے جس کے بعد پارٹی کنونشن اور سیاسی اجتماعات منعقد ہوں گے تاکہ استحکام پاکستان پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک کیا جا سکے

اجلاس کے اختتام پر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی پر زور الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔
چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی کا آزاد کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار۔

آزاد کشمیر حکومت کی امن امان بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

جمہوریت میں احتجاج عوامی حق ہے، لیکِن اسکی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ چیئرمین سینیٹ

معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ

کُچھ عناصر اس عوامی احتجاج کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

آزاد کشمیر کی عوام باشعور ہے، ملک دشمن قوتوں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیئرمین سینیٹ

*پولیس اور رینجرز نے سنگولہ کی سڑک کا استعمال کرکے باغ داخل ہونے کی کوشش ناکام۔*

تفصیلات کے مطابق۔۔

رات کے 10 بجے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سنگولہ کی سڑک استعمال کرکے باغ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
مگر جب عوام کو معلوم ہوا تو عوام نے جگہ جگہ سے سڑک بلاک کردی۔
سڑک پر بھاری پتھر اور بڑے بڑے درخت کاٹ کر پھینک دیے۔

پولیس اور رینجرز نے سنگولہ دھیری بازار سے واپسی کا سفر شروع کیا مگر اب وہ درمیان میں پھنس چکے ہیں۔

نہ ہی آگے جاسکتے ہیں اور نہ ہی پیچھے آسکتے ہیں۔

سنگولہ کی سڑک استعمال کر کے انہوں نے بڑی غلطی کر دی۔۔
مظفرآباد(شجاعت میر)آزاد کشمیر کی بگڑی صورتحال پر وزیر اعظم پاکستان اور صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی اسلام آباد میں اہم ملاقات۔زرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں وزیر اعظم کی تبدیلی پر اتفاق ہو گیا۔صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے تمام تر صورتحال پر وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کر دیا۔وزیر اعظم پاکستان نے شاہ غلام قادر کو کہا کہ اس سارے عمل میں مسلم لیگ ن کہا کھڑی ہے جس پر شاہ غلام قادر نے کہا کہ ہم سارے میں میں کسی جگہ نہیں ہیں نہ عوام میں جانے کے قابل رہے اور نہ حکومتی معاملات میں میری گرفت ہے۔شبہاز شریف نے شاہ غلام قادر سے پوچھا کیا عوام کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے گئے جس کی جواب میں شاہ غلام قادر نے کہا کہ مزاکرات ہوئے تھے لیکن ان کےمطالبات تسلم نہیں کیے گئے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے بھی مخلوط حکومت سے علیدگی کیلئے کل اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کرسی بچانے کیلئے آزاد کشمیر میں انتظامیہ کو تبدیلی کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔چند روز قبل تعینات ہونے والے کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان بھی دارالحکومت میں قدم نہ جما سکے۔عوامی احتجاج سے بہتر انداز میں نہ نمٹنے کی صوت میں ہنگامی بنیادوں پر کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان اور ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی کو کام سے روک دیا گیا اور ان کی جگہ نئے تعینات ہونے والے افسران نے چارج سنبھال لیا۔جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرامن احتجاج نے وزیراعظم کی کرسی بھی خطرے میں ڈالا کر کامیاب کی طرف اشارہ دے ڈالا
مظفرآباد عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ پہیہ جام اور ہڑتال کا تیسرا روز میرپور کوٹلی کے اضلاع سے مظفرآباد جانب روانہ لانگ مارچ کے شرکا تتہ پانی اور ہجیرہ کے درمیان پہنچ گئے

مظفرآباد ، رات بسری کے بعد میرپور، کوٹلی، حویلی سے لانگ مارچ کے قافلے راولاکوٹ کے راست مظفرآباد کے لئے روانہ ہوں گے

مظفرآباد : پونچھ ، باغ ، حویلی، سدھنوتی، ضلع جہلم ویلی میں آج بھی ہڑتال اور پہیہ جام جاری

مظفرآباد ، حکومت نے انٹرنیٹ سروس بند کراتے ہوئے ریاست بھر میں مظاہرین کی آپس میں رابطہ کاری بند کرا دی،

مظفرآباد صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر حکومت میں شامل پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی کا آج اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا

مظفرآباد، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری یاسین نے حکومت کے اتحادی ہوتے ہوئے بھی حکومت کے پر تشدد رد عمل کی مزمت کر دی

مظفرآباد ، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزادکشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

مظفرآباد، صدر پی پی آزادکشمیر چوہدری یاسین نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج دن کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

مظفرآباد، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت میں شامل اپنی جماعت کے صدر شاہ غلام قادر سے عوامی احتجاج ، پر تشدد واقعات پر رپورٹ طلب کر لی

مظفرآباد ، مظاہرین کو کنٹرول نہ کرنے پر حکومت آزاد کشمیر نے کمشنر مظفرآباد اور ڈی آئی جی مظفرآباد ڈویثرن کو رات گئے تبدیل کردیا

مظفرآباد وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایک مرتبہ پھر عوامی ایکش کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر دوبارہ آنے کی دعوت دے دی اسلام آباد میں رات گئے پریس کانفرنس سے خطاب

مظفرآباد، احتجاج کرنے والے شرپسند عناصر ہیں، انہوں نے شرانگیزی کرتے ایک پولیس اہلکار شہید کر دیا، انوار الحق کا موقف

مظفرآباد عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں نے مذاکرات کی میز پر دوبارہ آنے کی دعوت کا تا حال جواب نہیں دیا۔

سماجی و سیاسی رہنما ملک علاؤالدین نے حکومت وقت سے پرزور اپیل کی ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر وزراء اور اراکین اسمبلی معاملات کی نزاکت کو سمجھنے کی کوشش کریں اور عوامی مطالبات شہریوں کے بنیادی حقوق سے چشم پوشی فرایض میں سنگین غلطیوں کے ارتکاب عوام میں بے یقینی کی صورتحال سے گریز کرے بات چیت سے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں طاقت کا اصل سر چشمہ ریاست کی عوام ھوتی ھے ایسی تحریکوں کو طاقت کے بل بوتے پہ دبایا نھی جا سکتا خدا راہ جوش کے بجاے ھوش سے کام لیں عوام اور اداروں کے درمیان نفرت کا بیج بونے سے نا قابل تلافی نقصان ھو گا۔
کشمیری عوام باشعور شہری ھونے کا ثبوت پیش کرے املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جاے۔
تحریک کے زمہ داران وعہدران شہریوں کو پرامن رھنے کی تلقین کرے تاکہ قیمتی جانی نقصان کابچاؤ ممکن ھو سکے۔
اللّٰہ پاک ھم سب کا حامی و ناصر ھو ۔
پاکستانی زیرانتظام جموں کشمیر میں لانگ مارچ آج دوسرے روز میں، جبکہ پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن تیسرے روز میں داخل ہوچکا ہے۔

میرپور ڈویژن کے قافلے ہجیرہ پہنچ چکے ہیں۔عباسپور، گھمیر، تیتری نوٹ اور نواحی علاقوں سے قافلے تھوڑی دیر تک ہجیرہ پہنچ جائیں گے۔ پلندری سے بھی کچھ ہی دیر میں قافلے راولاکوٹ کےلئے روانہ ہونگے۔

راولاکوٹ میں کالج گراؤنڈ میں شہری جمع ہو رہے ہیں۔ آج شام تک لانگ مارچ کے قافلوں نے دھیرکوٹ پہنچنا پے، جہاں سے کل مظفرآباد ڈویژن میں داخل ہونگے۔

انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ لوگوں کو آپس میں رابطہ کاری اور صورت حال اپ ڈیٹ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ صحافیوں کے پاس بھی فیلڈ میں کوریج مشکل ہورہی ہے

ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین میرپور ڈویژن سے آئے ہیں، جبکہ پونچھ میں اس تعداد میں کئی گنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے اور مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاہم کمیٹی سے تاحال رابطہ ہوا یا نہیں، اس بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔

لانگ مارچ کو کنٹرول کرنے کےلئے منصوبہ بندی کے ذمہ دار کمشنر مظفرآباد کو او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔

تصادم کے دوران ایک پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے موت ہو گئی ہے۔ 70 سے زائد پولیس اہلکار اور سینکڑوں مظاہرین زخمی ہیں۔

جموں کشمیر کی سڑکوں پر مکمل طور پر عوامی راج ہے اور ریاست کی رٹ تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اس خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہوسکتی ہے۔ یہ قافلے مظفرآباد داخل ہونے کی پر صورت حکومت کے کنٹرول سے مکمل باہر سکتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر حکومت افسر شاہد کی
مقامی رہنماؤں نمبردار الطاف ارشد ، گلفراز چوہدری ،ارشد اسلم کیانی ودیگرکے ہمراہ صدائے حق دفتر آمد ، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری اور آذاد کشمیر میں جاری تحریک پر گفتگو ۔۔
چوہدری افسر شاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندوں کو عوام اپنے مسائل حل۔کرنے کے لیے منتخب کرتے ہیں اور نمائندے اپنی رعایا کی خدمت کرتے ہیں ۔ عوام کی ٹیکسوں سے ہی نمائیندوں کو مراعات دی جاتی ہیں ۔
آذاد حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے تمام جماعتوں پر مشتمل حکومت بھی عوامی مسائل حل نہیں ہوسکا ۔ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا پورا اذاد کشمیر بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے اور حکومت نے سستی کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان کو پروپیگنڈا کا موقع دیا ۔ یہ حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے ۔ ڈڈیال میں پولیس کی جانب سے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کیا ضرورت تھی ڈڈیال کا پرامن شخص نے جب کہا کہ آپ کو گرفتار کرنا ہو تو مجھے کال کرنا میں آ جاؤں گا تو پھر گھروں میں چھاپے کیوں مارے گئے ڈڈیال میں ایک سرکاری ملازم کی جانب سے لگائی گئی چنگاری نے پورے اذاد کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ تمام گرفتار لوگوں کو فی الفور رہا کیا جائے ۔وزیر اعظم نے مطالبات کو تسلیم کرنے کی جو بات کی اسے بہتری کی طرف لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے مرحلے میں تمام اسیران کو رہا کیا جائے
ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات جائز ہیں ہم ان کی حمایت کرتے ہیں ۔حکومت میں شامل جماعتوں میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی حکومتی اقدامات کے خلاف اپنا موقف دے دیا ہے ۔اس لیے حکومت کو اپنی ذمہ درای کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ تمام اسیران کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے ۔ ڈڈیال کہ فضاء کو ڈڈیال انتظامیہ نے خراب کر کے پوری دنیا میں سرکاری ملازم کا تشخص خراب کیا ڈڈیال کے لوگ اداروں کی عزت و احترام دی ہے لیکن اگر ہاتھ اٹھایا جائے تو اس کا جواب تو ملے گا ، جوانی کے عالم میں عوامی مسائل پر جو آواز ہم۔نے بلند کی وہی آواز آج افتخار صدیقی اور اس کی ٹیم بلند کر رہی ہے کرپشن سے ادارے پاک اور عوام کو انصاف ملے گا تو عوام اپنے ملک کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہوتے ہیں ۔ معاشرے میں جب انصاف اٹھ جاتا ہے تو معاشرہ بگڑتا ہے ۔ افتخار صدیقی کی گرفتاری سے پرامن حالات خراب کیے گئے آج اندرہل کا بچہ بچہ افتخار صدیقی ہے ۔ جب تک یہ لوگ رہا نہیں ہوتے اس وقت ڈڈیال میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کر دی ۔
ڈڈیال کی تازہ صورت حال ۔ 12 مئ بروز اتوار ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز لیگی رہنما سابق وزیر حکومت مسعود خالد کی پریس کانفرنس کے بعد آج پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر افسر شاہد بھی اظہار یکجہتی کے لیے سامنے آ گئے ۔
۔۔۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری احتجاج اور شٹر ڈاؤن کا چوتھا روز جاری ہے ۔شہر میں
نو مئ کو ہونے والے واقعات کے بعد آج بھی مظاہرین اپنے مطالبات کی حمایت میں دھرنا دیے ہوئے ہیں ۔
ڈڈیال سے ایک قافلہ مظفرآباد کی جانب گزشتہ روز روانہ ہو گیا ہے جو اس وقت پونچھ کی سرزمین پر پہنچ چکے ہیں ۔۔
صدائے کے آفس میں سینکڑوں افراد نے وزیر حکومت کی پریس بریفنگ میں شرکت کی اس کے بعد شہید چوک روانہ ہو گئے ۔۔
زرائع کے مطابق رینجرز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلایا گیا تھا ۔ جسکو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
زرائع نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات بھی طے پانے کا عندیہ دیا ہے جن کے مطابق آج شام تک ایکشن کمیٹیز کے مطالبات پر بھی چیزیں سامنے آ جائیں گی۔
وفاق ، سیاسی و دیگر حلقہ جات کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش اور نوٹس کے بعد اسٹیک ہولڈرز نے حالات کو نارمل کرنے پر زور دیا ہے جس کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔

مظفرآباد/راولپنڈی( )آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کی آزادکشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال پر تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطے،آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش۔ صدرمسلم کانفرنس نے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد چوہدری محمد یاسین، صدر جموں وکشمیر پیپلزپارٹی سردار حسن ابراہیم خان،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق،جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ محمد مشتاق خان، جماعت اسلامی کے سابق امیر عبدالرشید ترابی اور دیگر قائدین سے ٹیلفونک رابطے کیے۔آزاد کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال پر جائزہ لینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پارٹی سربراہی اجلاس کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

آزاد کشمیر کی موجدہ سنگین صورت حال
صدر آصف علی زرداری کا احسن اقدام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تیسرے دن سے جاری مسلسل ہرتال مظاہروں اور پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے ذراٸع کے مطابق صدر زداری نے کہا ہے کہ اگر کشمیر میں آگ لگی ہو توپاکستان اس سے لاتعلق کیسے رہ سکتا ہے کشمیر اور پاکستان ایک جان دو قالب ہیں کشمیری عوام کا درد پاکستانی عوام کا درد ہے انہوں نے کشمیری عوام کے تمام جاٸز مطالبات اور مساٸل کو حل کرنے کے لیے آج ایوان صدر میں آزاد کشمیر کی قیادت اور سٹیک ہولڈر کا اجلاس طلب کر رکھا ہے خیال کیاجا رہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی مداخلت کے بعد پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کی بجاٸے معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہو جایٸں گے اور آزاد کشمیر کی صورت حال معمول پر آ جاٸے گی گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت بھی احتجاج کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کر چکی ہے

*پریس ریلیز*
*ریاست آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال میں ملازمین ( پبلک سیکٹر) بالخصوص ہیلتھ ایمپلائز کی ایک بڑی تعدادجان پرکھیل کراپنے فرائض انجام دے رہی ہے وہیں دوسری جانب ملازمین کے خاندان سڑکوں پہ اپنے حقوق کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔ ان حالات میں ملازمین تنظیم ہاء کے لیے لاتعلق رہنا ممکن نہیں۔ہم اپیل کرتے ہیں کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے عمل درآمدکے لیے میکانزم طے کیا جائے تاکہ انتشار و تصادم سے ریاست کے باسیوں کو بچایاجا سکے فلحال ایمرجنسی سروسز پر فوکس ہے لیکن ہمارے بچے بھائی مرے تو ہم کیسے لاتعلق رہ سکتےہیں۔*
⚖️ *سیاست کار ناکام، عام شہری نے واضع کر دیا کہ 70 برس سے اپنی نسلوں کو پالنے والوں کو زمین پر بٹھائیں، راشن کارڈ دیں، عام آدمی اب دھکے سیاسی لالی پاپ قبول نہیں کرے گا، ایف سی ، پی سی کے بعد رینجر بھی واپس، انکے پٹرول خرچہ پانی اور جو آزاد کشمیر میں نقصان ھوا وہ انوار الحق ، وزراء ، ملوٹ نااہلی بیوروکریسی کی املاک فروخت کر کے ادا کی جائے۔عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا*🍁
(خصوصی رپورٹ/اخلاق کاشر سے)
مظفرآباد: پیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال نے اتوار کے روز تین دن مکمل کر لئے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر بھر سے آنے والے قافلوں کا استقبال کرنے کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ھے جبکہ حکومت ، امن و امان کے زمہ داران احتجاج کو ناکام قرار دیتے ھوئے اسے ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاھم عام شہری اب جان گیا ھے کہ سیاسی جماعتوں کے بجائے بے رنگ حکومت رات کے اندھیرے میں چوری سے اقتدار میں آئی اور 70 برس سے اسلام آباد کو فریب دینے والے کہ کشمیریوں کو ذبحہ کر کے صرف اپنی نسلوں کو سنوارتے رہے، طویل عرصہ سے بنیادی مسائل و مطالبات حل کرنے کے بجائے اپنی عیاشیوں ، رقبے الاٹ کرنے والوں نے غرور، تکبر، جھوٹ سے اپنے 4 فروری کو کئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے بجائے 1992 کی طرح ایف سی، پی سی، رینجر بلوا لی، مگر شہریوں نے “اب ھم نا بنیں گے فریادی” کے مصداق صبر حوصلہ، استحکامت ثابت قدمی سے آگے بڑھے اور سرپرائیزنگ ایونٹ 11 کے بجائے 10 مئی کی شٹر ڈاؤن پیہ جام کی کامیاب ھڑتال سے گردن میں سریا لئے پنڈی، اسلام آباد میں ریسلنگ میں حارث جواریوں کی طرح چھپنے والے عیاش پرست حکمرانوں، افسروں کو ایکشن کمیٹی سے مزاکرات کی بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا، ہائے اس روز کا پشیماں ہونا ۔۔۔زرائع کے مطابق رینجرز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلایا گیا تھا جسکو FC, PC کی طرح واپس بھیجا جا رہا ہے۔ زرائع نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات بھی طے پانے کا عندیہ دیا ہے جن کے مطابق آج اتوار کی شام تک ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر بھی چیزیں سامنے آ جائیں گی۔
اسلام آباد حکومت، آزاد کشمیر کی سیاسی و دیگر اکابرین کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش اور نوٹس کے بعد اسٹیک ہولڈرز نے حالات کو نارمل کرنے پر زور دیا ہے جس کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔ عوام کا موقف ھے کہ وزیر اعظم انوار الحق کی حکومت جائے یا رہئے ھمیں اس سے کوئی سروکار نہیں 4 فروری کے نوٹیفکیشن پر من و عن فی الفور عمل، سابقہ و موجودہ حکمرانوں، سیاستدانوں، بیوروکریسی کی مراعات ، گاڑی بنگلے، رقبے، بجلی گیس پٹرول واپس ، ختم کر کے انہیں عام آدمی کی طرح راشن کارڈ جاری کئے جائے سب، جو نقصان ھوا وہ وزیر اعظم سے افسروں تک کی املاک فروخت کر کے پورا کیا جائے بصورت دیگر لالی پاپ دینے والوں کو ہی لالی پاپ کھلائی جائے گی اس کا انہیں اندازہ ھو گیا ھے نوشہ دیوار پڑھ لیں۔ اب قومی سلامتی کونسل کا نوٹس لینا صورتحال کو کس طرف لے جائے گی یہ مزاکرات کے نتائج بتائیں گے۔

حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا آغاز

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، سینئر وزیر و وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار نور ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات میں شریک

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات میں شریک، ذرائع

حکومتی کمیٹی کے اراکین، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان مذاکرات میں شریک ہیں ۔

مذاکرات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر غور جاری، ذرائع

مذاکرات کے کامیاب یا ناکام ہونے کا اعلامیہ مذاکرات کے بعد جاری ہو گا ۔

اسلام آباد:
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد کی ملاقات

وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعات سے آگاہ کیا

آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی شکایات پر وزیر اعظم پاکستان سے بات کروں گا، صدر مملکت

صحت، تعلیم، سیاحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے، صدر مملکت

صدر مملکت کا دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کا آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت کا پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا بھی اظہار

صدر مملکت کی حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا

راولاکوٹ میں مذاکرات شروع ہوئے محض 30 منٹ گزرے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے قبل از مذاکرات ہی خبریں چلوا دی ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کامیاب ہونے کی ذرائع کی خبروں کی تردید کی ہے

مزاحمت کار پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، شہری مذاکرات کے اختتام اور ایکشن کمیٹی ممبران کی میڈیا ٹاک کا انتظار کریں، ترجمان

راولاکوٹ (جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے مابین مزاکرات ناکام ہو گئے ۔ سئنیر رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی سردار عمر نزیر کشمیری نے مارچ کو آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے ۔مزاکرات کو حکومتی چھوٹ فراڈ قرار دیا ہے۔ff212d77-9474-44d6-a76b-8a0fcd14ca87

آزاد کشمیر میں خوراک کی قلت ہونے جا رہی ۔ صرف چند دن کا راشن موجود ہے۔ پنجاب کے ٹرانسپورٹر میڈیا پر حالات دیکھ کر آزاد کشمیر میں اپنی گاڑیاں لانے سے انکار۔سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے قلت کا بحران پیدا ہونے کا شدید خدشہ
تمام آزادکشمیر کی عوام اس وقت عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری پرامن تحریک میں شامل ہوں۔
جب تک عملی طور پر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ اس وقت تک اس تحریک اور مظفرآباد کی جانب اس لانگ مارچ کو جاری رکھا جائے۔
یہ ایک پرامن تحریک ہے۔ اپنے جائز مطالبات کے حل ہونے تک اپنی اس پرامن تحریکی جدوجہد کو جاری رکھیں۔
آزادکشمیر حکومت کی جانب سے بنائی گئی کسی بھی کمیٹی پر اعتبار نہ کریں۔جو کام حکومت آزادکشمیر نے نہ کرنا ہو تو حکومت آزادکشمیر مزاکرات کے نام پر ایک کمیٹی بنا دیتی ہے۔ تاکہ تحریک سرد ہو جائے۔
آزادکشمیر کی عوام بھی اپنی ہے اور آزادکشمیر پولیس کے ملازمین بھی ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ آزادکشمیر کی عوام اور پولیس آپس میں تصادم نہ کریں۔
3627489d-ec51-48ed-8556-af1858da9c2b
یہ آج راولاکوٹ شہر کے مناظرہیں ، جس حساب سے عوام گھروں سے نکل کر آئی ہے یہ اس کا پچاس فیصد بھی نہیں اب سرکار حساب لگا لے جب سارے قافلے مظفر آباد پہنچ جائیں گے تو تعداد کیا ہو گی ؟ باقی مزاکرات کے نام کا لالی پاپ ناکام ہونے کی صورت میں قافلوں نے جوق درجوق شہر اقتدار کا رخ شروع کر دیا ہے ،بس ہم نے پر امن رہنا ہے اور تحریک کو کامیاب بنانا ہے ، باقی پردیسی بھائیو یہاں انٹرنیٹ سروس معطل ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں