معذور خاتون سے زیادتی کا معاملہ/ دونوں درندے گرفتار تھانہ قادر پور کی حدود میں معذور خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار، اللّہ دتہ اور عاصم نامی ملزمان نے معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب نے افسوناک واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ ڈی پی او ڈی ایس پی صدر ، اور متعلقہ ایس ایچ او کے ہمراہ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے، ڈی پی او نے متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی۔
سفاک ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی او