سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی اردو مرکز کی جانب سے محفل مشاعرہ سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے صدارت کی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی اردو مرکز کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء کرام نے خوبصورت کلام پیش کرکے شرکاء سے خوب داد سمیٹی

جدہ میں منعقدہ محفل مشاعرہ کی صدارت سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے کی جبکہ نامور شاعر،محقق،ادیب ڈاکٹر خورشید رضوی اور عالمی مرکز اردو کے صدر اطہر نفیس عباسی سمیت دیگر شعراء کرام موجود تھے جبکہ سخن وروں کی بھی بڑی تعداد موجود تھے محفل مشاعرہ میں شاعروں نے خوبصورت غزلیں اور اشعار پیش کیے اور شرکاء سے خوب داد وصول کی مشاعرے میں عمران اعوان،فیصل طفیل،حمزہ گیلانی،نوشاد عثمان سمیت دیگر نے کلام پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں