پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ شب سے تمام کمپنیوں کی انٹرنیٹ سسٹم مکمل طور پر بند ہوچکا ہے
پاک افغان سرحد پر امدورفت کرنے پر پاسپورٹ کے نفاذ کے باعث چمن شہر میں سات مہینوں سے احتجاج جاری ہے
مظاہرین نے گزشتہ چھ روز سےچمن شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر دھرنے بیٹھا دیں گئے ہیں
احتجاجی مظاہرین نے چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ کوژک کے مقام پرراستہ بلاک کر رکھا ہے جس کی وجہ سے بڑے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں
مظاہرین نے چمن پاسپورٹ آفس مکمل طور پر بند کررکھاہے
مظاہرین نے شہر میں نیشنل بنک مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے
بنک بندش کے باعث تمام ملازمین کے تنخواہیں تاخیری کے شکار ہوئے ہیں
مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ پاک افغان سرحد پر امدورفت بغیر پاسپورٹ کے کی جائے