قومی اسمبلی کی جس کمیٹی نے حلف نامے میں تبدیلی کے قانون کی منظوری دی اس میں جے یو آئی کے ممبربھی موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا موقف ہے کہ پارلیمنٹ اجتماعی گناہ کی مرتکب ہوئی ہے۔ اب اگرچہ قانون واپس لے لیا گیا لیکن بہرحال جو جرم سرزد ہوا ، اس کا ذمہ دار اگر کوئی ہے تو حکومت یا پھر بقول مولانا فضل الرحمٰن پوری پارلیمنٹ

تحریک انصاف سارے پاکستان میں 63 سیٹیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے اور مسلم لیگ ن 59 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔آزاد امیدواروں نے 52 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔پیپلز پارٹی کو ملک بھر میں 17حلقوں میں کامیابی مل پائی۔سینیٹر طارق چودھری کا تجزیہ