نڈیا کی خفیہ ایجنسی راء (RAW) سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار, ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے بتایا ہے کہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں کی تکنکلی بنیادوں پر مشترکہ ٹارگیٹڈ کارروائی, کورنگی پولیس نے شہر کراچی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا,
دہشت گردی اور ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ دو انتہائی ہائی پروفائل دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا, گرفتار ملزمان سے تخریب کاری کا سامان دو ہینڈ گرنیڈ ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی, گرفتار دہشتگرد ملزمان کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی, گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے, ملزمان بیرون ملک کے زریعے ملنے والے ٹارگیٹ کی ریکی کرتے تھ ملزمان تمام تفصیلات اور تصاویریں بیرون ملک بھیجتے تھے, ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے زریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں, حسن سردار کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مذید انکشافات متوقع ہیں
ادہر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے راء کے ایجنٹس کی گرفتاریوں پر ایس ایس پی کورنگی،انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے اس اہم کامیابی میں حساس اداروں کی تیکنیکی سپورٹ کو بھی سراہا اور تعریف کی تیکنیکی معاونت پر مشتمل مشترکہ چھاپہ مار ایکشن میں کامیابی لائق ستائش و تعریف ہے۔ملک و سماج دشمن دہشت گردوں سے تفتیش کی روشنی میں مزید کامیابیاں سمیٹی جائیں۔گھناؤنے عزائم اور انسانیت دشمن منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے