صدر میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہرہلکےدھماکے کے بعد شہر میں حفاظتی اقدامات سخت کردئے گئے۔پولیس کی جانب سے کارنر میٹنگز اور ریلیوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا

صدر میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہرہلکےدھماکے کے بعد شہر میں حفاظتی اقدامات سخت کردئے گئے۔پولیس کی جانب سے کارنر میٹنگز اور ریلیوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔
جمعہ کی شب صدر میں صوبائی الیکشن آفس کے باہرفٹ پاتھ پر پلاسٹک کی تھیلی میں رکھا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکےسے خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس و رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے و گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ تخریبکاری ہے۔دیسی ساختہ چار سے پانچ سو گرام بارودی مواد خوف وہراس پھیلانے کے لئے رکھا گیا تھا
عینی شاہدین کے مطابق گاڑیاں صاف کرنے والے لڑکے کو روڈ کے کنارے رکھا ہواشاپر ملا جسے اس نے اٹھا کر فٹ پاتھ پررکھا ہی تھا کہ شاپردھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس نے مذکورہ لڑکے کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا ہےاور تفتیش جاری ہے۔
الیکشن کمیشن آفس کےقریب دھماکا،بی ڈی ایس طلب، دھماکے کی شدت اور نوعیت کا تعین کیاجارہاہے،دھماکے کی شدت اور نوعیت کا تعین کیا جارہا ہےالیکشن کمیشن آفس کی دیوار کے ساتھ دھماکہ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، پولیسصوبائی الیکشن آفس کے قریب دھماکا
بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا،ایس ایس پی ساؤتھ۔ ساجد سدوزئی کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گاڑی صاف کرنیوالےنوجوان نےشاپردیکھااوراٹھاکرفٹ پاتھ پررکھ دیاتھوڑی دیر بعد دھماکا ہو گیا،واقعہ خوف وہراس پھیلانےکی سازش لگتاہےایس ایس پی
کراچی:بی ڈی ایس کو طلب کرلیا گیا،شبہ ہے کہ چار سو سے پانچ سو گرام بارودی مواد پھٹا،
بظاہر لگتا ہے کہ دیسی ساختہ بم تھا جو دھماکے سے پھٹا،دھماکے میں 500 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا بارودی مواد دیسی ساختہ ہےدھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوادھماکا تخریب کاری ہےممکنہ طور پر دھماکا خوف پھیلانے کے لیے کیا گیا جس لڑکے نے شاپر اٹھا کر رکھا اسے حراست میں لے لیا ہے اس جگہ کے حوالے سے کوئی سیکیورٹی تھریٹس نہیں تھیں اور نہ ہی یہ کوئی حملہ ہے
احتیاطا یہاں جو پارکنگ تھی اسے صبح سے ختم کروادیں گے اور بیرئیرز لگائیں گے
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم کا کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دہماکے کا نوٹس
ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب
کراچی: صدر میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکا، بی ڈی رپورٹ جاری

دھماکے کے مقام سے ٹائمر ڈیوائس آر بارہ وولٹ کی بیٹری ملی، رپورٹ

دھماکا ڈیٹونیٹر اور تقریباً چار سو گرام بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، رپورٹ

بم دیسی ساختہ تھا جسے سافٹ کنٹینر میں تیار کیا گیا تھا، بی ڈی رپورٹ

دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، رپورٹ بی ڈی ایس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں