بالی وڈ کی متنازعہ فلم ‘باربی’ کا فل بورڈ ریویو منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔فل بورڈ ریویو میں چئیرمین توقیر ناصر سمیت سینسر بورڈ پنجاب کے تمام 12 اراکین موجود ہوں گے

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا ہے کہ بالی وڈ کی متنازعہ فلم ‘باربی’ کا فل بورڈ ریویو منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔فل بورڈ ریویو میں چئیرمین توقیر ناصر سمیت سینسر بورڈ پنجاب کے تمام 12 اراکین موجود ہوں گے جو فلم کا مکمل جائزہ لیکر اس کے قابل اعتراض مواد کو نکالنے کے بعد اس کو ریلیز کرنے کی اجازت بارے فیصلہ کرینگے۔ صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ فلم ‘باربی’ کو قابل اعتراض مواد کی وجہ سے پنجاب میں نمائش سے روک دیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے فلم کو دوبارہ ریویو کے لیے سینسر بورڈ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جو فلم سے قابل اعتراض مواد نکالنے کے بعد اس کو ریلیز کی اجازت دینے کے بارے میں فیصلہ کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں