لکی مروت/شادی کی محفل موسیقی کے بعد فائرنگ 6 افراد جاں بحق* لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
گاؤں آگری خانزادخیل میں شادی کی خوشی میں محفل موسیقی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں علاقہ بھر کے اشتہاریوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
لکی مروت میں تفصیلات کے مطابق
محفل موسیقی کے بعد ایک اشتہاری گروپ پہلے رخصت ہوا جب دوسرے اشتہاری گروپ کے لوگ محفل موسیقی سے واپس جارہے تھے تو پہلے نکلنے والے گروپ نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔ اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کل چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے دوران کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ ہیں۔
فائرنگ کے دوران دو تماشائی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں عزیر،احسان، عمران، زاہد اللہ ساکنان غزنی خیل، احمد بھرام خیل اور فیضان کا تعلق گاؤں تری خیل سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان اور احسان اللہ ساکنان غزنی خیل گروپوں کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی تھی۔ عزیر اور زاہد اللہ کا تعلق احسان گروپ سے ہے جبکہ مخالف گروپ کے عمران خان بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والے تماشائیو کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین زاہد اللہ اور احسان اللہ ملزمان اشتہاری ہیں۔