آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ کسی قسم کی انتقامی سیاست کرنے نہیں آئی معاشرے میں انصاف کرنا ضروری ہے،،پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوئی، آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے،

لاہور کے چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس یونیفارم پہن کر شرکت،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرنے والی پولیس افسران میں انعامات تقسیم کیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 530 خواتین شریک ہیں آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے،،میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں معاشرے میں انصاف قائم کرنا ضروری
پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مجھے بھی اس منصب پر آنے کے لئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا میں سے گزر کر پہنچی ہوں، اپنے والد کو دن کے معاملات کے بارے میں آگہی دیتے ہوئے ان کے چہرے کا فخر دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں
پاسنگ آوٹ پریڈ میں اس موقع وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ،سینئر وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر احکام بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں