پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’حریمو مارخور چہارم‘‘ اختتام پذیر

پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’حریمو مارخور چہارم‘‘ اختتام پذیر

راولپنڈی: پاک فوج اور ملائیشیا کی مسلح افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’حریمو مارخور فورم چہارم‘‘ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوجی مشق کا آغاز 7 اکتوبر 2026 کو ہوا تھا، جس کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کی افواج کے تجربات کا تبادلہ، آپریشنل طریقہ کار کو بہتر بنانا اور جنگی مہارتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے اور بہترین عملی تجربات سے استفادہ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مشق کے اختتام پر پاکستان اور ملائیشیا کی افواج نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشق ’’حریمو مارخور چہارم‘‘ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون اور پیشہ ورانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ اس مشق سے دونوں افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔

پاکستان اور ملائیشیا نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں