چین پاکستان مشترکہ خلائی مشن، پاکستانی خلا نورد محمد ذیشان علی تیان گونگ خلائی اسٹیشن روانہ، تاریخی مشن کا آغاز
چین اور پاکستان کے پہلے مشترکہ انسان بردار خلائی مشن میں دو چینی خلانوردوں کے ہمراہ پاکستانی خلا نورد محمد ذیشان علی چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن جائیں گے، جہاں وہ چین کے خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا نورد بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہناہے
چین سے خلائی مشن کی براہ راست نشریات جاری ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی لانچ سائٹ پر موجود ہیں، جہاں پاکستانی اور چینی پرچم لہرا کر تاریخی مشن کا خیرمقدم کیا گیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دو چینی اور ایک پاکستانی خلا نورد کی خلائی پرواز چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں پہلا مشترکہ مشن ہوگا، جبکہ کسی غیر ملکی خلا نورد کا چین کے خلائی اسٹیشن کا یہ پہلا دورہ بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سدابہار تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ مشترکہ خلائی پرواز دوطرفہ تعاون کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے تاریخی خلائی مشن کی مکمل کامیابی کے لیے امید اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی خلا نورد محمد ذیشان علی کی خلائی سفر میں شرکت ملک کے خلائی پروگرام اور پاک چین سائنسی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔