*این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام مون سون 2026 کے دوران کیئے گئے امدادی اقدامات اور موسم سرما کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کے لیے جائزہ کانفرنس*
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد
کانفرنس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے مون سون2026 کے دوران اٹھائے گئے اقدامات اور موسم سرما کے دوران ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ی کا جائزہ
متعلقہ اداروں کی جانب سے مون سون 2026 کے دوران ہونے والے نقصانات، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا تفصیلی جائزہ
متعلقہ صوبائی اور وفاقی اداروں کی جانب سے مون سون نقصانات، امدادی کارروائیوں اور انتظامی اقدامات پر بریفنگ
مون سون 2027 سے قبل تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور تجربات سے استفادہ کرنے پر زور
موسم سرما 2026-27 کے ممکنہ موسمی حالات اور خطرات سے متعلق این ڈی ایم اے کی ٹیکنیکل ٹیم کی بریفنگ
پہاڑی علاقوں برفباری، برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانیں گرنے کے ممکنہ خطرات کا جائزہ
موسم سرما کے دوران حساس اور دور دراز علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر زور
سیاحتی مقامات پر انتظامات، ضروری وسائل اور برف ہٹانے والی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت
تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وسائل اور مشینری کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت
ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیشن فورم میں اداروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے پر غور
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد حسن خٹک کی موسم سرما کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاریوں کی ہدایت
تمام متعلقہ ادارے ہنگامی وسائل، ضروری اشیاء اور ریسپانس مشینری کی بروقت دستیابی یقینی بنائیں، چیئرمین این ڈی ایم اے
مون سون 2026 کے متاثرہ خاندانوں میں معاوضوں کی تقسیم کا عمل وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق تیز کیا جائے، چیئرمین این ڈی ایم اے
متاثرہ خاندانوں کو معاوضوں کی بروقت ادائیگی اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے پر زور
این ڈی ایم اے کا موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی استعداد، باہمی رابطہ کاری اور پیشگی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ