چین اور پاکستان کے صدور کا مشترکہ خلائی مشن کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد کا تبادلہ
چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے چین اور پاکستان کے مشترکہ خلائی مشن پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے خلانوردوں کا مشترکہ خلائی سفر دونوں ممالک کے درمیان گہری اور دیرینہ دوستی کا عملی مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پُرامن استعمال کو فروغ دینے اور خلائی شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔