مودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف کشمیری اور سکھ کیمونٹی کا پیرس میں احتجاجی مظاہرہ زاہد ہاشمی۔چوہدری شاہین اختر کا کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کا مطالبہ

پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام کشمیری اور سکھ کیمونٹی نے پیرس میں ری پبلک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی کثیر تعداد نے مودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
کشمیریوں اور سکھوں نے بھارت میں خاص طور پر کشمیر اور ریاست پنجاب میں مودی کی فسطائیت کے تحت سکھوں پرظلم و ستم کے خلاف پیرس میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین نے امرت پال سنگھ اور خالصتان تحریک کے دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے بھارتی پولیس کے کریک ڈائون کی بھر پور مذمت کی۔ انہوں نے گذشتہ چند دنوں کے دوران بھارتی پولیس کی طرف سے خالصتان تحریک کے سینکڑوں حامی سکھوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے خالصتان تحریک کے حق، بھارت اورمودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زاہد ہاشمی۔چوہدری شاہین اختر۔مبارک جدون۔ملک عابد ۔گلزار لنگڑیال نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے جو پہاڑ سرخ کئے ہیں وہ اس پر زیادہ دیر تک مسلط نہیں رہ سکتا ۔
اس موقع پر مظاہرین نے انڈیا ۔انڈین فوج ۔اور مودی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ یو این او اور یورپین یونین آگے آئے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے ۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں