63

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سرگرم

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سرگرم

وزارت ملنے کے بعد اب تک لاہور، ملتان، راولپنڈی، اٹک اور سیالکوٹ کا دورہ کر چکے ہیں

کل 3 روزہ دورے پر بہاولپور ڈویژن اور 29 مارچ کو ننکانہ صاحب جائیں گے، ترجمان

لاہور، 25 مارچ

صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سرگرم ہوگئے۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے مختلف اضلاع میں قائم سوشل ویلفیئر کے اداروں کے دورے شروع کر دیے ہیں۔ دو ماہ پہلے وزارت ملنے کے بعد وہ اب تک لاہور، ملتان، راولپنڈی، اٹک اور سیالکوٹ میں قائم محکمہ سوشل ویلفیئر کے اداروں کا دورہ کر چکے ہیں اور اب کل(جمعہ) 3 روزہ دورے پر بہاولپور ڈویژن جائیں گے۔
سید یاور عباس بخاری 26 مارچ کو رحیم یار خان کے صنعت زار، دارالامان اور جیل پراجیکٹ کا معائنہ کریں گے۔ اگلے روز 27 مارچ کو بہاول پور میں سوشل ویلفیئر افسران سے ملاقات کریں گے۔ اسی روز سید یاور عباس بخاری صنعت زار بہاولپور، دارالامان اور دیگر اداروں میں جائیں گے۔ ترجمان محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق 28 مارچ کو وزیر سماجی بہبود و بیت المال دربار اُچھ شریف بہاولپور پر حاضری دیں گے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کے دورے کے بعد آرام کی بجائے 29 مارچ کا ننکانہ صاحب کا دورہ رکھ لیا۔ سید یاور بخاری ننکانہ میں سوشل ویلفیئر اداروں کا معائنہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں