سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے منظور نظر سیکورٹی گارڈ عارف حٹک کرک سے گرفتار، اسپیشل برانچ کے 48 اہلکاروں کی تعیناتی بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس سے تبدیل

عارف حٹک کرک سے گرفتار، اسپیشل برانچ کے 48 اہلکاروں کی تعیناتی بھی تبدیل

خیبرپختونخوا میں سیاسی و انتظامی حلقوں میں عارف حٹک کی گرفتاری کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عارف حٹک کو کرک سے گرفتار کیا گیا ہے، تاہم گرفتاری کی وجوہات اور مقدمے کی تفصیلات کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب اسپیشل برانچ خیبرپختونخوا کے دفتر سے 13 اکتوبر 2026 کو جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ ہاؤس اور وزیراعلیٰ اسکواڈ میں تعینات اسپیشل برانچ کے 48 اہلکاروں کو فوری طور پر سیکیورٹی سیکشن، اسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عارف حٹک کے حوالے سے تعیناتیوں اور تبادلوں میں مبینہ مالی معاملات اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ان کے کردار سے متعلق الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔ تاہم ان الزامات کی تصدیق کے لیے متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے آنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں