اعتراض دور کرکے آج ہی درخواست دوبارہ دائر کریں گے، بیرسٹر گوہر

اعتراض دور کرکے آج ہی درخواست دوبارہ دائر کریں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ رجسٹرار صاحب سے رابطہ ہوا اور وہ خود فسیلیٹیشن سینٹر آئے، جہاں ان سے ملاقات ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق رجسٹرار صاحب نے بتایا کہ دفتر کی جانب سے درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ نوٹس تو جاری ہو چکا ہے، تاہم اسٹیٹمنٹ آف الیگیشن کنٹمْنر (Contemnor) کو نہیں بھیجا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ اسی اعتراض کی وجہ سے فائل واپس کی جا رہی ہے، تاہم جو بھی اعتراض ہے اسے آج ہی دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کر دی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے رجسٹرار صاحب کا فسیلیٹیشن سینٹر آنے اور معاملے میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں