راولپنڈی مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی کا دو خواتین کو کچلنے کا واقعہ، ایک جاں بحق، دوسری شدید زخمی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
راولپنڈی: مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو کچل دیا، حادثے کی دلخراش سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
حادثے کے نتیجے میں ثناء سلیم جاں بحق جبکہ منشا خالد شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں خواتین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے بتایا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے میں ملوث گاڑی کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ گاڑی اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
واقعے نے ایک بار پھر شہر میں تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ آخر سڑکوں پر شہریوں کی جانیں کب تک غیر ذمہ دار ڈرائیونگ کی بھینٹ چڑھتی رہیں گی؟