اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس، اضافی نفری طلب
اسلام آباد کے علاقے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں سپن بابا دربار کے قریب پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار ملزمان کو لے جا رہے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے پولیس پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید نفری طلب کرنے کی اطلاع ہے تاکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
واقعے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، اضافی نفری روانہ کرنے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
تاحال کسی جانی نقصان، گرفتاری یا پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔
@ICT_Police @ICT_Policemukhtasar @dcislamabad @IslamabadPolice