کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب زور دار دھماکہ شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی، زخمیوں کی تعداد 52 ہے

کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب زور دار دھماکہ*

کوئٹہ: (دی باغوان) : کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کو بھی آگ بجھانے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے دھماکے کے بعد ریلوے ٹریک کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ جونیئر اسسٹنٹ کالونی اور شہباز ٹاؤن میں گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں جھٹکے سے اکھڑ گئیں۔ جائے وقوعہ پر آگ لگی ہوئی ہے اور فائر بریگیڈ اسے بجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ٹرین کے گزرنے کے وقت پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور کم عمر بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹرین میں سوار مسافر عید کی چھٹیاں منانے اپنے علاقوں کی جانب سفر کر رہے تھے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور جیسے ہی مزید معلومات موصول ہوں گی، میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب جمع نہ ہوں تاکہ ریسکیو کارروائیوں میں خلل نہ پڑے۔

میری تمام میڈیا کے دوستوں اور صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ خبر کو پھیلانے سے گریز کریں۔
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان

زخمیوں یا شہداء کے حوالے سے کسی بھی غیر مصدقہ تعداد، نمبر یا تفصیلات شیئر نہ کی جائیں
۔
جو بھی مصدقہ معلومات ہوں گی، وہ باقاعدہ طور پر آپ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی اور بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کریں اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے اجتناب کریں تاکہ عوام میں خوف و ہراس نہ پھیلے۔
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان
دھماکا خودکش تھا، 30 کلو سے زائد بارودی مواد استعمال ہوا، ابتدائی پولیس رپورٹ*

دھماکے میں جاں بحق افراد کی 18 لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی خبر
کوئٹہ دھماکے میں شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی،اب تک زخمیوں کی تعداد 52 ہے۔ ڈی ایس پی سٹی قادر قمبرانی*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں