نارویجن صحافی کو مودی سے آزاد میڈیا کا سامنا نہ کرنے پر سوال اٹھانے کی پاداش میں منظم سائبر ہراسانی کا نشانہ انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل

نارویجن صحافی ہیلے لنگ کو مودی حکومت سے آزاد میڈیا کا سامنا نہ کرنے پر سوال اٹھانے کی پاداش میں منظم سائبر ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی حکام کے سامنے تلخ حقائق رکھنے کے فوراً بعد ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا، جو بھارتی بیانیے کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ ہندوتوا کا فاشسٹ مائنڈ سیٹ غیر ملکی سرزمین پر بھی بنیادی صحافتی سوالات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔

یورپی صحافی اب خود اس تلخ حقیقت کا تجربہ کر رہے ہیں جس کا شکار بھارت کے آزاد رپورٹرز برسوں سے ہیں، جہاں اختلافی آوازوں کو آن لائن دھمکیوں سے دبایا جاتا ہے۔ مودی کے انتہا پسند حامیوں کی یہ بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے کہ بھارت کا کنٹرولڈ میڈیا ببل اب دنیا کے سامنے پھٹ چکا ہے۔ بغیر اسکرپٹ کے پریس کانفرنسز سے فرار اور صحافیوں کو نشانہ بنانا مودی کے دورۂ یورپ کے لیے بین الاقوامی شرمندگی بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں