سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ باجوڑ میں جمعیت علما اسلام ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ قابلِ مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے۔ ایک ٹویٹ میں نواز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دل شدید رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام لواحقین کو صبرِجمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ اس سانحہ پر اپنے بھائی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن اور کارکنوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے نہایت ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب
دہشت گردوں کا مذہب صرف دہشت گردی ہے، انہیں انسانیت، معصوم جانوں سے کوئی سروکار نہیں
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہوں جس میں قیمتی انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوا اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا مذہب صرف دہشت گردی ہے، انہیں انسانیت، معصوم جانوں سے کوئی سروکار نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے نہایت ضروری ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل جبکہ زخمیوں کو صحت دے
*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی باجوڑ میں جمیعتِ علماءِ اسلام کے ورکرز کنوینش میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت.*
*وزیرِ اعظم کا واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار.*
*وزیرِ اعظم کا جمیعت علماءِ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے واقعے پر اظہارِ افسوس.*
*وزیرِ اعظم کی دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.*
*وزیرِ اعظم کی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت.*
*وزیرِ اعظم کی واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کی نشاندہی کرنے کی
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی باجوڑکے علاقے خار میں جے یو آئی(ف) کے ورکرزکنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کاجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔محسن نقوی
معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسان کہلانے کے حق دار نہیں۔محسن نقوی
قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اوراتحاد کی قوت سے اس ناسورکا خاتمہ کریں گے۔محسن نقوی
صوبائی وزیر اطلاعات, ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی, خار میں جے یو آئی کے ورکرز کنوینشن میں دھماکے کی مذمت
شرجیل انعام میمن کی جانب سے جی یو آئی ورکرز کی ہلاکتوں پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار
شرجیل انعام میمن کا جی یو آئی قیادت سے کارکنان کی ہلاکت پر اظہار تعزیت
دھماکے میں جاں بحق کارکنان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں, شرجیل انعام میمن
دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے کمزور نہیں پڑ سکتے, شرجیل انعام میمن
جے یو آئی ایف کے ورکرز کنونشن پر ہونے والا حملہ انتہائی تشویشناک ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور کارکنان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، علامہ عارف واحدی
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات انتہائی ضروری ہیں، علامہ عارف واحدی
ایام عزا میں اس قسم کے دہشت گردی کا واقعہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان
عام انتخابات سے قبل امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، علامہ عارف واحدی
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر حملے کی شدید مذمت
علامہ سید ساجد نقوی کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
علامہ ساجد نقوی کی جاں بحق خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی و تعزیعت کا اظہار
دہشت گردی کا پھر سر اٹھانا انتہائی تشویش ناک ہے، علامہ ساجد نقوی
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اس ناسور کا جڑوں سے قلع قمع کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جے یو آئی (ف) کے جلسے میں بم دھماکہ کی شدید مذمت
جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
سراج الحق کی باجوڑ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی قائدین اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے
سراج الحق
حملہ کا مقصد ملک میں افراتفری کی صورت حال پیدا کرنا ہے،
سراج الحق
دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرست ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سراج الحق
حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ بم دھماکے کی فوری اور مکمل تحقیقات کروائے۔سراج الحق
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا باجوڑ میں جے یو آئ کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت
دھماکے میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا
بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزائیں دی جائیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
علامہ راشد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ…
جے یو آئی سندھ کی جانب سے باجوڑ میں جے یو آئی کنونشن میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت…
بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، علامہ راشد محمود سومرو
زخمیوں کا فوری طور پر علاج کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، علامہ راشد محمود سومرو
جے یو آئی کنونشن میں دہشتگردی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، علامہ راشد محمود سومرو
شہداء کے درجات کی بلندی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں، علامہ راشد محمود سومرو
وزیر اعلی سندھ کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں دہشت گرد حملے کی مذمت
کراچی: حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، وزیر اعلی سندھ
کراچی: دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں پوری قوم متحد ہے ، وزیراعلی سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی باجوڑ میں جمیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ کی مذمت
جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی،لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا
دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلہ پست نہیں کرسکتے ،گورنر سندھ
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ،کامران خان ٹیسوری
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مزمت
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اور لواحقین سے اظہار افسوس
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا
مٹھی بھر دہشتگرد ملک کا امن تہہ بالا کرنے کے درپے ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی باجوڑ میں دھماکے کی شدید مذمت
صدر مملکت کا باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار
صدر مملکت کا جانبحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس ، دعائے مغفرت
صدر مملکت کی زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا، بروقت طبی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور
حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی کراچی
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی جے یو آئی (ف) کے جلسے میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت
جمعیت علماء اسلام کے جلسے میں دھماکہ کھلی دہشتگردی ہے
حافظ نعیم الرحمن کا جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کے لیے دعا
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے،
بم دھماکے کی فی الفور اور مکمل تحقیقات کروائی جائے
ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ،
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی باجوڑ میں جمیعتِ علماءِ اسلام کے ورکرز کنوینش میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت.
وزیرِ اعظم کا واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار.
وزیرِ اعظم کا جمیعت علماءِ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے واقعے پر اظہارِ افسوس.
وزیرِ اعظم کی دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.
وزیرِ اعظم کی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت.
وزیرِ اعظم کی واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کی نشاندہی کرنے کی ہدایت.
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت ۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت ۔
معصوم شہریوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک فعل ہے ۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر
دھشت گرد اور ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں ۔اسپیکر و ڈپٹی اسپکر
پوری قوم دھشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے ۔اسپیکر و ڈپٹی سپکر
دھشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔اسپیکر و ڈپٹی اسپکر
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالی سے دھماکے میں شہید ہونے والے کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا-
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی دھماکےمیں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت
آصف علی زرداری کا جے یو آئی ف
کے کارکنوں کی شہادت پر مولانا فضل الرحمن سے اظہار تعزیت
دہشت گرد سب کے دشمن کے ہیں ‘آصف علی زرداری
سوات کی طرح پورے ملک کو دہشتگردی کی نرسریوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے ‘آصف علی زرداری
آصف علی زرداری کی بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکے کی شدید مذمت
دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیر داخلہ کی شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا
دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ،وزیر داخلہ
ہم مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو جلد ختم کر کے دم لیں گے، وزیر داخلہ
ملک دشمن عناصر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ
واقعے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
باجوڑ میں جےیوآئی کے جلسے کے دوران بم دھماکے کا معاملہ
جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ۔ ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان کا جےیوآئی کے جلسے میں دھماکے پر شدید تشویش کا اظہار ۔ ترجمان جےیوآئی
زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے، مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے مطالبہ ۔ اسلم غوری
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کی احکامات جاری کردئیے۔ اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان کا بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے پاکستان واپس پہنچنے کا فیصلہ۔ اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان کا فاٹا کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور اعلی حکام سے بھی رابطہ۔ترجمان جے یوآئی
تمام حالات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان جے یوآئی
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی جمعیت علماء اسلام کہ ورکرز کنونشن میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت
کراچی ۔ دھماکے میں شہید ہونے والے جے یو ائی کے کارکنان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
کراچی ۔ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے جے یو ائی کارکنان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں ۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
کراچی ۔ خار بم دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
کراچی ۔ دہشت گردی کے ناسور کو ہر صورت میں ختم کرنا ہوگا ۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
کراچی ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
کراچی ۔ بم دھماکے میں شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے غم کا بخوبی اندازہ ہے ۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
کراچی ۔ اس دکھ کی گھڑی میں پیپلز پارٹی جمیعت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اور ان کے تمام کارکنان کے دکھ میں برابر کی شریک ھے۔ ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد
جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی جانب سے باجوڑ ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت
ہم سفر ساتھیوں کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ علامہ راشد سومرو
جے یوآئی ورکرز کنونشن لہو لہو کیا گیا مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ راشد سومرو
بےپناہ ذمہ داران و کارکنان کے زخمی ہونے پر افسوس ہے۔ علامہ راشد سومرو
انتظامیہ زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری پشاور منتقل کرے۔ علامہ راشد سومرو
واقعہ کھلی دہشت گردی اور بربریت کی علامت ہے۔ علامہ راشد سومرو
حملہ آور ، اسلام دشمن ، ملک دشمن اور درندے ہیں۔ علامہ راشد سومرو
ملوث عناصر کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ علامہ راشد سومرو
قبائل میں دہشت گردی کی سلگتی آگ خطرناک صورت اختیار کررہی ہے ۔ علامہ راشد سومرو
جے یوآئی سندھ شہداء کی بلندی درجات اور لواحقین کی صبر کیلئے دعا گو ہے۔ علامہ راشد سومرو
اللہ تعالی زخمیوں کو جلد مکمل صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین ، علامہ راشد سومرو
جاری کردہ : میڈیا سیل جے یوآئی سندھ
ھم باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ھیں،مفتی منیب الرحمن
یہ تخریب اور فساد فی الارض ھے،مفتی منیب الرحمن
یہ عناصر اسلام اور انسانیت کے دشمن ھیں،مفتی منیب الرحمن
دہشت گردی کی یہ نئی لہر ھمارے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ھے،مفتی منیب الرحمن
دہشت گردوں کی کمین گاھوں اور سہولت کاروں کی کھوج لگاکر ان کا قلع قمع کیا جائے،مفتی منیب الرحمن