خیبر پختونخوا حکومت کی آخری خصوصی پرواز بشکیک سے 287 طلبہ اور دیگر افراد کو لیکر رات گئے پشاور ائیر پورٹ پہنچی علی امین گنڈاپور نے استقبال کیا،

خیبر پختونخوا حکومت کی خصوصی پرواز بشکیک سے طلبہ اور دیگر افراد کو لیکر رات گئے پشاور ائیر پورٹ پہنچی،

صوبائی حکومت کی پانچویں اور آخری خصوصی فلائٹ سے طلبہ سمیت 287 افراد پشاور پہنچے،

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے پشاور ائیر پورٹ پر استقبال کیا،

صوبائی کابینہ اراکین اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے،

خیبر پختونخوا حکومت کی پانچ خصوصی پروازوں کے ذریعے طلبہ سمیت تقریباً 1500 افراد کو وطن واپس لایا گیا،

ان پانچ خصوصی پروازوں پر 14 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی،

ان طلبہ میں خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے طلبہ بھی شامل ہیں،

صوبائی حکومت کی طرف سے ان طلبہ کو اپنے اپنے علاقوں تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں