سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 اکتوبر 2026 کو ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان و سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے مسلسل سفارتی رابطوں اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی روابط اور تعمیری تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔

سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں