سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے شواہد ملنے کا دعویٰ، وارنٹ گرفتاری بھی جاری
خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں، جبکہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں، تاہم تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
حکومتی مؤقف کے مطابق سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا خیال رکھا جا رہا ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری محکموں سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی انکوائری مکمل ہونے کے بعد مبینہ بدعنوانی کے معاملات قومی احتساب بیورو (نیب) اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوائے جائیں گے۔
حکومت کے مطابق صحت کارڈ میں بھی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی سیٹ اپ میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔
نوٹ: کرپشن سے متعلق الزامات حکومتی دعوے ہیں، ان کی آزادانہ تصدیق اور عدالتی فیصلہ سامنے آنا ابھی باقی ہے۔