اقرار الحسن کو سینٹرل جیل کراچی سے رہائی مل گئی، این سی سی آئی اے کیس میں آج سیشن عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا

اقرار الحسن کی تیسری درخواست ضمانت منظور، 2 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم

کراچی: عوام راج پارٹی کے سربراہ اور سابق اینکر پرسن سید اقرار الحسن کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ گل ریز میمن کی عدالت نے ان کی تیسری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق اقرار الحسن کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کیا جائے گا۔
رہائی کے بعد اقرار الحسن کا پیغام، وسیم بادامی کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئے

سینٹرل جیل کراچی سے رہائی کے بعد اقرار الحسن اپنے قریبی دوست اور معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں