آئی جی ایف سی نارتھ کی شہید ڈی ایس پی عمران الدین خان کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت اور شہید کو خراجِ عقیدت
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) نے شہید ڈی ایس پی عمران الدین خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ نے شہید کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں، ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی عمران الدین خان کی خدمات اور قربانی پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ شہداء کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال کرنا ہماری اولین ذمہ داری اور فرض ہے۔
آئی جی ایف سی نارتھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فورس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔