38

فرانسیسی ایمبیسی نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کردیں

‏فرانسیسی ایمبیسی نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کردیں

فرانسیسی سفارت خانے نے تمام فرانسیسی شہریوں اور کمپنیوں کو عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے یہ پیش رفت گذشتہ کئی روز سے پاکستان میں جاری پر تشدد مظاہروں کے بعد سامنے آئی جس نے ملک کے بڑے حصے کو مفلوج کر رکھا تھا۔فرانسیسی شہریوں کو ارسال کردہ ای میل میں سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو لاحق سنگین خطرات کے باعث فرانسیسی شہریوں اور کمپنیوں کو عارضی طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔  ای میل میں کہا گیا کہ یہ روانگی موجودہ کمرشل ایئر لائنز کے ذریعے انجام دی جائے گی۔دوسری جانب فرانسیسی سفارت خانے میں پریس اتاشی ویرونک وینگر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہم نے احتیاطی طور پر پاکستان میں موجود اپنے تمام شہریوں کو اگر ممکن ہو تو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ احتجاجی مظاہروں نے فرانسیسی شہریوں کے لیے سکیورٹی کے سنگین خطرات پیدا کردیے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا سفارتخانہ ابھی بند نہیں ہوا لیکن محدود عملے کے ساتھ کام کررہا ہے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ایک ای میل کی ہے جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ  پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو سنگین نوعیت کی دھمکیوں کی وجہ سے فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر ملک چھوڑ دیں۔

ای میل میں کہا گیاہے یہاں سے شہریوں کو روانگی دستیاب کمرشل ائیرلائنز کے ذریعے ہی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں