کچے کے ڈاکو حکومت پر بھاری پڑ گے،حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام،ہارون آباد کا اک اور شہری کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا،نوجوان بیٹے کا رشتے دیکھنے گیا بزگ شہری کچے کے ڈاکوؤں کا مہمان بن گیا،ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا
ہارون آباد کے شہری کچے کے ڈاکوؤں کے نرخے پر آگے ہارون آباد کا اک اور شہری ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا حکیم صلاح دین بزرگ شہری اپنے نوجوان بیٹے کا رشتے دیکھنے صادق آباد گیا تھا صادق آباد پہنچ کر پتہ چلا کہ جن سے ان کے بیٹے کی رشتے کی بات ہوئی تھی وہ یہ کچے کے ڈاکوؤں تھے شہری نے بہت منت سماجت کی لیکن کچے کے ڈاکوؤں شہری کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گے بعدازاں ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کے گھر میں کال کرکے بزرگ شہری کی بات کروائی اور ساتھ ہی اک کروڑ اغواء برائے تاوان کا مطالبہ کردیا حکم صلاح الدین کے گھر والوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکیم صلاح الدین کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ بھی ہارون آباد کے شہری کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ رہ سکیں۔