گزشتہ دنوں بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے میجر بابر نیازی کے گھر تعزیت کا سلسلہ جاری۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کی بھی تعزیت کے لیے شہید کے گھر آمد۔

گزشتہ دنوں بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے میجر بابر نیازی کے گھر تعزیت کا سلسلہ جاری۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کی بھی تعزیت کے لیے شہید کے گھر آمد۔

صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا خون راٸیگاں نہیں جاٸے گا اور پاک وطن سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ تعزیت کے لیے بلکہ شہید کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرنے آٸے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا ہر فرد شہید بابر نیازی کا مقروض ہے اور بلوچستان شہید کے اہل خانہ کے لیے دوسرا گھر ہوگا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہید کے والد کے بلند حوصلے سے ان کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں