80

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر اقبال عرف بالی کھیارہ افغانستان میں مارا گی

ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر اقبال عرف بالی کھیارہ
افغانستان میں مارا گیا. ذرائع

افغانستان میں سرکاری فورسیسز کے ساتھ جھڑپ میں ٹی ٹی پی کے اہم ترین*کمانڈرمحمد اقبال*** عرف بالی کھیارا عرف شانی مارے گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے انتہائی خطرناک کمانڈر اقبال عرف بالی کھیارہ کو کل افغانستان کی حدود میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گیا۔وہ سی ٹی ڈی پنجاب،سی ٹی ڈی بنوں،سی ٹی ڈی ملتان،سی ٹی ڈی ڈی آئی خان،سی ٹی ڈی پشاور،سی ٹی ڈی ٹانک کو دہشتگردی کی درجنوں کاروائیوں میں مطلوب تھے۔کے پی گورنمنٹ نے ان کے سر کی قیمت *دو* *_کروڑ_*روپے مقرر کر رکھی تھی۔بالی کھیارہ پاکستان میں سری لنکا ٹیم پرحملہ کرنے والوں میں بھی شامل تھا۔اس کے علاؤہ وہ پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور آرمی پر مہلک حملوں میں ملوث رہا۔قبل ازیں مزکورہ بالا دہشت گرد کی بیوی بھی فورسیسز کے ہاتھو مار گئی تھی دونوں میاں بیوی کا نام پاکستان کی *ریڈ *بک***میں چل رہا تھا۔ بالی کھیرا عرف شانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم ترین کمانڈروں میں ہوتا تھا۔مطلوبہ دہشت گرد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور وہ یہاں بھی ٹارگٹ کلنگ کے درجنوں واقعات میں ملوث تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں