ایف آئی اے کی کارروائی، ایران میں انسانی اسمگلروں کی قید سے 13 سالہ پاکستانی بچہ بازیاب، گھر پہنچ گیا

ایف آئی اے کی کارروائی، ایران میں انسانی اسمگلروں کی قید سے 13 سالہ پاکستانی بچہ بازیاب، گھر پہنچ گیا

ایف آئی اے پشاور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے باڑہ بازار کے رہائشی 13 سالہ بچے محمد شاکر کو ایران میں انسانی اسمگلروں کی قید سے بازیاب کرا لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد شاکر غیر قانونی راستوں سے ایران گیا تھا، جہاں انسانی اسمگلروں نے اسے اغوا کرکے قید کر رکھا تھا۔ اغوا کار ایجنٹوں نے بچے کو دورانِ قید جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

بچے کے دادا نجیب خان نے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں شکایت درج کروائی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ایران سے بازیاب کرایا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بازیاب ہونے والا 13 سالہ محمد شاکر بحفاظت اپنے گھر پہنچ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں