بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں 20 سے 23 نومبر کے دوران متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو ضلع نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

21 نومبر کو ضلع سبی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے دوران کارروائی کی گئی، جس میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 نومبر کو ضلع پنجگور اور کیچ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے اور مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری قومی ایکشن پلان کے تحت وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں