ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کل منگل کو تہران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں اور اہم امور پر مشاورت کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، اہم باہمی امور اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تسنیم کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کا کردار بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں