پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 24 نومبر 2026 کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پابندی کے تحت بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کی ملکیت، زیرِ انتظام یا لیز پر لیے گئے طیاروں کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پابندی کا اطلاق بھارتی طیاروں کی فوجی پروازوں پر بھی ہوگا، جس کے تحت انہیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔