اسپین کے سفارت خانے میں افغان شہریوں کے انٹرویوز قانونی طریقۂ کار کے تحت ہوئے، حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں کی تردید کردی

اسپین کے سفارت خانے میں افغان شہریوں کے انٹرویوز قانونی طریقۂ کار کے تحت ہوئے، حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں کی تردید کردی

اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اسپین کے سفارت خانے میں چھ افغان شہریوں کے انٹرویوز کے معاملے پر اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق انٹرویوز بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) کی سفارش اور باقاعدہ درخواست پر کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو طے شدہ طریقۂ کار کے تحت انٹرویوز کے لیے بلایا گیا تھا۔ اسپین کے سفارت خانے اور آئی او ایم کو اس عمل کے حوالے سے پیشگی آگاہی حاصل تھی، جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں ان افراد کی آمد متعلقہ اداروں کی منظوری اور ضابطوں کے مطابق ممکن بنائی گئی۔

حکام کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے ان انٹرویوز میں کوئی غیر قانونی عمل شامل نہیں تھا۔ اس حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کو بھی بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بین الاقوامی سطح پر طے شدہ طریقۂ کار اور مہاجرین سے متعلق ضوابط کے تحت انجام دی گئی۔ آئی او ایم مہاجرت کے امور سے متعلق ایک بین الاقوامی تنظیم ہے، جو مختلف ممالک میں مہاجرین اور دیگر متعلقہ افراد کے معاملات میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں