پانچ سالہ آیت نور کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

آیت نور کیس: میڈیکل بورڈ رپورٹ میں مبینہ زیادتی اور تشدد کی تصدیق

پشاور: پانچ سالہ آیت نور کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں آیت نور کے جسم پر تشدد کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بچی کی دونوں رانوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ دونوں رانوں کے درمیان سوجن بھی موجود تھی۔

پولیس کے مطابق آیت نور کی موت زیادہ خون بہہ جانے اور شدید خوف کے باعث ہوئی۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق آیت نور کیس سے متعلق ڈی این اے، کپڑے اور دیگر اہم شواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش تمام دستیاب شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھائی جا رہی ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں