پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا* برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 کی سلور میڈل جیتنے والی پاکستان آرمی ٹیم کی میزبانی کی۔

*پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا*

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 کی سلور میڈل جیتنے والی پاکستان آرمی ٹیم کی میزبانی کی۔

ہائی کمشنر نے ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور مشق کے تجربے پر تبادلہ خیال کیا۔

کیمبرین پیٹرول کی مشق ویلز، برطانیہ میں 2 سے 13 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوئی۔ اس سال 36 ممالک کی 140 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا۔ اس سال مشق میں پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ نے کی، جس میں ایک افسر اور سات سپاہی شامل تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے 2022 اور 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتا اور 2024 اور 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس سال کے سلور میڈل کے ساتھ، پاکستان نے اب تک لگاتار پانچ سالوں میں تمغے جیتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی بہترین کارکردگی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور فٹنس کی بین القوامی سطح پر عکاسی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں