پشاور کے علاقے ترناب فارم میں تھانہ چمکنی کی پولیس چوکی ترناب کے قریب دھماکا ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

پشاور: ترناب فارم پولیس چوکی کے قریب دھماکا، 7 افراد زخمی

پشاور کے علاقے ترناب فارم میں تھانہ چمکنی کی پولیس چوکی ترناب کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد پھینکے جانے کے نتیجے میں دھماکا ہوا، جس کے باعث ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر 5 ایمبولینسز اور 2 فائر وہیکلز موجود ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان بھی موقع پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے کی نوعیت اور حملے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں