سوراب: آئی ای ڈی فیکٹری دھماکے میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 22 ہوگئی
سوراب میں آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ذخیرہ کیا گیا بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث دہشت گردوں کے زیرِ استعمال پانچ جھونپڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ 300 سے 400 میٹر دور واقع بعض گھروں کی دیواریں بھی منہدم ہوگئیں، جبکہ قریبی آبادی کے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے۔