مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، جو علاقے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لیے موجود تھے۔

کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی تلاشی لی، جہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

تاہم، اس کارروائی سے متعلق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری ہونا ابھی باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں