حج 2026 کے دوران پاکستانی عازمینِ حج نے انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے شکایات کیں۔

حج 2026 کے دوران پاکستانی عازمینِ حج نے انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے شکایات کیں۔

اطلاعات کے مطابق بعض پاکستانی حجاج نے منیٰ اور دیگر مقامات پر انتظامات کو ناقص قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور کہا کہ ہم جیل میں آئے ہیں یا حج کرنے؟ 12،12 لاکھ روپے ادا کرنے کے باوجود سہولیات ناکافی ہیں۔

عازمین کا کہنا تھا کہ مہنگے پیکجز کے باوجود رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات میں مشکلات کا سامنا ہے، جس پر انہوں نے موقع پر موجود حکام سے فوری بہتری کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو اس موقع پر حجاج کے گھیراؤ اور شکایات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے انتظامی عملہ بھی متحرک رہا۔

#hajj2026 #pakistanihujjaj #minah #makkah #religiousaffairs #breakingnews #nptv #nptvdigital #nationpulsetv

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں