سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) ننکانہ صاحب رانا امجد کیمپ جیل لاہور میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رانا امجد جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید تھے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ رانا امجد کو طبیعت بگڑنے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہو سکے گی۔ذرائع کے مطابق مرحوم رانا امجد پر ننکانہ صاحب میں سرکاری اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام تھا، جس کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔