نیویارک میں پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دو سابق عہدیدار مسلم لیگ (ن) میں شامل یہ اعلان OPF کے چیئرمین سید قمر شاہ کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران کیا۔

نیویارک میں پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دو سابق عہدیدار مسلم لیگ (ن) میں شامل

نیویارک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق عہدیداران چوہدری پرویز ریاض اور ضمیر چوہدری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

شمولیت کا اعلان انہوں نے مقامی کاروباری شخصیت شاہد وسیم وڑائچ کی رہائش گاہ پر وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار اور اوورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر شاہ کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران کیا۔

سید قمر شاہ وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا آنے والے وفد کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق عہدیداران نے اوورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر شاہ کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے نئے عہدیداران کی جمعہ کی شام نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں