پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ میں 3 سے 5 روز تاخیر کر سکتی ہے، سیکیورٹی انتظامات برقرار رکھنا حکومت کے لیے اضافی دباؤ بننے کا امکان

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ میں 3 سے 5 روز تاخیر کر سکتی ہے، سیکیورٹی انتظامات برقرار رکھنا حکومت کے لیے اضافی دباؤ بننے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اپنے اسلام آباد مارچ میں 3 سے 5 روز کی تاخیر کر سکتی ہے، جبکہ ممکنہ طور پر اس تاخیر کو حکومت پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں پہلے ہی ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں۔

مارچ فوری طور پر نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت کو سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور رکاوٹوں کا سلسلہ برقرار رکھنا پڑ سکتا ہے، جس سے سرکاری وسائل پر اضافی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس ممکنہ تاخیر کو ایک مائنڈ گیم کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جس کے تحت مارچ کی تاریخ غیر یقینی رکھ کر حکومت کو کئی روز تک سیکیورٹی انتظامات کے اخراجات اور انتظامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم، مارچ میں تاخیر اور اسے باقاعدہ حکمت عملی کے طور پر استعمال کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں