آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (صحافی آن لائن) آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ایوان صدر مظفرآباد میں منعقدہ تقریب میں نو منتخب صدر ریاست سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی، وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری، وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور سردار تنویر الیاس، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان، وزراء حکومت، اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز حکومت اور پولیس افسران سمیت آزاد کشمیر بھر سے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔

تقریب کے آغاز میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے صدر آزاد جموں و کشمیر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا، جس کے بعد چیف جسٹس آزاد کشمیر نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی سے صدر ریاست کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں