بابا گور و نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور میں مذہبی رسومات

بابا گور و نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں مذہبی رسومات ۔ کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے اعزاز میں پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور کے اشتراک سے کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔

سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ کرتار پور پاکستان زندہ باد اور سے سری اکا ل کے نعروں سے گونج اٹھا ۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کبڈی میچ میں مہمان خصوصی تھے۔

مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی خدمت مہمان نوازی،کبڈی فیسٹول کے انعقاد پر میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق سی سی او ،کرتاپور مینجمنٹ
ابو بکر آ فتاب قریشی ا ور کبڈی فیڈریشن کا شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ تقریبا ت کا انعقاد مہمان نوازی پوری دنیا کے سکھ قوم کے لیے امن کا پیغام ہے۔ثقافتی پروگرام ممالک اور قوموں کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سکھ یاتریوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کر تارپور رہداری کو کھول یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نارووال ، ضلعی انتظامیہ ،پولیس، ریسکیو 1122اور لوکل سکھ سنگت اور بھارت سے پاکستان آ نے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔سکھ یاتری آج گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرنے کے بعد 10 نومبر کو لاہور پہنچیں گے ۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں